کیڈٹ کالج مظفرآباد کو کامیابی کی ان بلندیوں پر پہنچانے پر برگیڈیئر (ر) منظور عباسی کا کلید ی کردارہے، چوہدری امجد لطیف ایڈووکیٹ

پیر 4 مارچ 2024 14:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) چوہدری امجد لطیف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج مظفرآباد کو زمین سے آسمان کی بلدیوں پر پہنچانے میں پرنسپل کڈٹ کالج مظفرآباد برگیڈئیر(ر) منظور عباسی کی دن رات کی لازوال محنت اور کوشش شامل ہے ۔تعلیمی میدان میںکیڈٹ کالج کے طلباء کی شاندار کارکردگی اور بورڈ میں نمایا ں پوزیشن اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے اس کے علاوہ افواج پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دینے کیلئے بھی اسی کالج کی پہلی انٹری کے طلباء Recommendہو چکے ہیں ۔

انہوںنے کہاپورے آزاد کشمیر میںاس کیڈٹ کالج کانام بول رہااور والدین کی خواہش ہے کہ ان کے بچے اس کیڈٹ کالج سے فارغ التصیل ہو کر ملک کا نام روشن کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کیڈٹ کالج مظفرآباد کو کامیابی کی ان بلندیوں پر پہنچانے پر برگیڈیئر (ر) منظور عباسی کا کلید ی کردارہے ۔

(جاری ہے)

ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیران کی مدت ملازمت بطور پرنسپل کیڈٹ کالج میں توسیع کریں۔تاکہ ان کی خدمات کا بدلہ بہترانداز میں دیا جاسکے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر سے پرنسپل کیڈٹ کالج کی مدت ملازمت میں توسیع کیئے جانے کی پرزور اپیل کی ہے ۔ برگیڈئیر (ر) منظور عباسی کی شبانہ روز محنت نے کیڈٹ کالج مظفرآباد کو کامیابیوںسے نوازا مدت ملازمت میں توسیع دی جائے ۔