برادرچائنا کٹنگ کیا ہے ، چینی صدرکا فاروق ستار سے سوال

یہ ایم کیو ایم اورچین کے خلاف سازش ہے، ڈاکٹرفاروق کا چینی صدر کوجواب

منگل 5 مارچ 2024 14:56

برادرچائنا کٹنگ کیا ہے ، چینی صدرکا فاروق ستار سے سوال
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سینئررہنما فاروق ستار نے چینی صدر کی جانب سے چائنا کٹنگ کے سوال پر ہونے والی دلچسپ گفتگو بتا دی۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کے دوران فاروق ستار نے چائنا کٹنگ کے حوالے سے چینی صدر کے استفسار کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چینی صدر سے میرا تعارف بطور وفاقی وزیر ایم کیو ایم کے طور پر کروایا تو چینی صدر میرا ہاتھ تھام کر تھوڑا آگے لے گئے اور پوچھا کہ برادر چائنا کٹنگ کیا ہی جس پر میں نے بتایا کہ یہ ایم کیو ایم اور چین کے خلاف سازش ہے۔

فاروق ستار کے بقول ایک فیصد تجاوزات کو چائنا کٹنگ قرار دیا گیا ہے۔ پھر چینی صدر نے سوال کیا کہ باقی 99 فیصد کیا ہی تو میں نے جواب دیا امریکی اور روسی کٹنگ۔اس پر چینی صدر نے کہا کہ ہم ہاتھ ملاتے ہیں اور اس پراپیگنڈے کے خلاف مل کر کام کرتے ہیں۔