
ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں ،گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
آندھی/بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت ،کسانوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت
جمعہ 8 مارچ 2024 23:00
(جاری ہے)
خیبرپختونخوا میں 10مارچ(شام/رات)، 11اور 12 مارچ کو (شام/رات)،14مارچ کے دوران وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
13اور 14 مارچ کو چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔گلگت بلتستان/کشمیر میں 11مارچ اور( 12رات) سے 15مارچ کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب/اسلام آباد میں 11مارچ اور 12 کو (شام/رات)سے 14مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان۔ 13مارچ کو ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگرمیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔سندھ میں 10اور 12مارچ کو (شام/رات) کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ صوبہ کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔09 مارچ کو رات اور 10مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت اورپنجگور میں برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔جبکہ10 سی13 مارچ کے دوران بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔13اور14 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش اور چند مقا ما ت پر شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔آندھی/بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جبکہ کسانوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید موسم کی خبریں
-
30 اپریل تک ملک کے جنوبی علاقوں سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ تک ہیٹ ویو کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
-
ٰکشمیر ،گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا میںآندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
20سے 23اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان
-
ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا
-
بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں مون سون کی زائد بارشوں کی پیشگوئی
-
آئندہ ہفتے ملک میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیشگوئی
-
ملک کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش،ژالہ باری جبکہ دیگر میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
اپریل کے پہلے ہفتے کے اختتام پر ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی
-
بالائی پنجاب، اسلام آباد اورشمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات کی کل سے27 مارچ تک ملک میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
-
بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.