ٴصدارتی انتخاب، پنجاب اسمبلی میں حکمران اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب
ہفتہ 9 مارچ 2024 20:20
(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری اورسنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خا ن اچکزئی کی جانب سے مشتاق احمد خا ن نے پولنگ ایجنٹ کے فرائض سر انجام دئیے۔
ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہونے پر پریذائیڈنگ آفیسر نے خود ووٹوں کی گنتی کی ۔ پنجاب اسمبلی میں 353ارکان میں سے 352نے ووٹ کاسٹ کیے جن میں آصف زرداری کو 246اور محمود اچکزئی کو 100ووٹ ملے جبکہ 6ووٹ مسترد ہوگئے۔ تحریک لبیک نے پنجاب اسمبلی میں صدارتی الیکشن میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔صدارتی امیدوار کے پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا۔پنجاب میں 5.49ارکان مل کر ایک ووٹ بناتے ہیں۔ الیکٹرول کالج کے مروجہ فارمولے کے تحت حکومتی اتحاد کے آصف علی زرداری نے 43.157ووٹ حاصل کیے اور فارمولہ کے تحت نتائج محمود خان اچکزئی 17.54 ووٹ حاصل کر سکے۔پریذائیڈنگ آفیسر نے حتمی نتائج دونوں امیدواروں کے حوالے کر دئیے۔نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی پنجاب اسمبلی کا ایوان جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ ارکان نے ’’ایک زرداری سب پہ بھاری ‘‘ کے بھی نعرے لگائے ۔ پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے جیت کی خوشی میں نعرے بازی کی گئی ۔دوسری جانب صدارتی انتخاب کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی میں پولنگ کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ پولیس کی جانب سے صبح کے وقت ہی پنجاب اسمبلی کے اطراف سے گزرنے والی شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جبکہ پنجاب اسمبلی کے اطراف میں قریب واقع تمام عمارتوں پر سنائپرز تعینات رہے ۔ جبکہ اس موقع پر پیٹرولنگ بھی کی جاتی رہی۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.