آصف زرداری سب سے پہلے ایوانِ صدر کو غسلِ جمہوریت دیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

صدر عارف علوی نے تمام جمہوری روایات اور آئینی تقاضوں کو کچل ڈالا،لیگی رہنما کا بیان

اتوار 10 مارچ 2024 11:55

آصف زرداری سب سے پہلے ایوانِ صدر کو غسلِ جمہوریت دیں گے، سینیٹر عرفان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آصف زرداری سب سے پہلے ایوانِ صدر کو غسلِ جمہوریت دیں گے۔اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ صدر عارف علوی نے تمام جمہوری روایات اور آئینی تقاضوں کو کچل ڈالا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے ساڑھے پانچ سال کے دوران ایوانِ صدر کا تقدس پامال کیا ہے۔

(جاری ہے)

(ن )لیگی سینیٹر نے کہا کہ فضل الٰہی چوہدری، فاروق لغاری، رفیق تارڑ اور ممنون حسین کا تعلق بھی مختلف سیاسی جماعتوں سے تھا لیکن انہوں نے ایوان صدر کو جماعتی مفادات کیلئے آلودہ نہیں کیا تھا جبکہ صدر علوی نے ایوانِ صدر کو بنی گالہ اور زمان پارک بنائے رکھا۔انہوںنے کہاکہ صدر آصف زرداری جمہوری روایات کو مستحکم کریں گے، وہ ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کیلیے نہایت تعمیری کردار ادا کریں گے۔