تعلیم کے بغیرترقی ناممکن ہے ترقی یافتہ اقوام ہی کامیابی سے ہمکنارہوتی ہیں،عبدالرشید ترابی

اتوار 10 مارچ 2024 15:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) حسینیہ ہمدانیہ ماڈل پبلک سکول میں سالانہ رزلٹ تقریب منعقد ہوئی ،شاندار تقریب کے مہمان خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی وسابق ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی تھے ۔صدارت ایم ڈی ادارہ سید نصیر حسین ہمدانی نے کی ۔تقریب سے جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،صدر انجمن جعفریہ سید اقتدار نقوی، مسلم لیگ (ن) کے راہنما سید امداد ہمدانی ، سید افتحار حسین شاہ،سید مختار ہمدانی،خواجہ عارف مصطفائی،بنارس بلوچ،سید اسرار ہمدانی ،شبیر انجم تقریب میں سیاسی سماجی وعلمی شخصیات اور بچوں کے والدین نے شرکت کی ۔

بچوں نے رنگا رنگ پروگرام اور ٹیبلو پیش کرکے سامعین سے خوب داد حاصل کی ۔

(جاری ہے)

یہ تقریب تاریخ میں منفرد مقام کی حامل تھی جس میں بچوں نے تلاوت قرآن کریم حمد و نعت، آزادی کشمیر کے عنوان پہ جہادی ترانے، ملی و قومی نغمے اور رنگا رنگ مزاحیہ خاکے، جوش و جذبے سے بھرپور تقاریر پیش کیں۔ جو انتہائی دلچسپ ہونے کیساتھ اساتذہ کرام کی انتھک محنت کا مظاہرہ کر رہی تھیں۔

مہمان خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی وسابق ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بچوں کی یہ محنت قابل دید ہے اور قابل رشک بھی تعلیم کے بغیرترقی ناممکن ہے ترقی یافتہ اقوام ہی کامیابی سے ہمکنارہوتی ہیں ہمیں دورجدیدسے ہم آہنگ ہونے کیلئے ترقی یافتہ اقوام کی طرح علم کیساتھ ساتھ تربیت کوبھی مدنظررکھنا چاہئے تعلیم کیساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے معاشرہ میں تب ہی بہتری پیدا ہو گی جب ہم باعمل اساتذہ کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم وتربیت اور کردار سازی پر توجہ دیں گئے معاشرے میں بگاڑ کی بڑی وجہ ہمارے رویے ہیں۔

ہم نفرتیں باٹنے کے بجائے اگر سوسائٹی کے اندر پیار محبت بانٹیں تو بہت سے مسائل کا باآسانی حل نکل سکتا ہے۔تعلیم انسان اور حیوان کے درمیان فرق واضح کرتے ہے تعلیم کو صرف اپنی مادء ضروریات کو پورا کرنے کئے لیے ہی نہیں بلکہ اللہ کی رضا خوشنودی کے لیے بھی حاصل کرنی چاہئے،والدین اپنی اولاد پر اسطرح توجہ نہیں دیتے جیسے اولاد کا حق ہے۔

حسینیہ ہمدانیہ ماڈل پبلک سکول نے جس طرح کم عرصے میں اپنا نام اور مقام بنایا اور تعلیمی میدان میں مقابلہ کا رحجان پیدا کیا نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کئے ذریعے دیگر اداروں کو مقابلے کے لیے مجبور کیا لائق تحسین ہے۔یتیم،غریب اور بے سہارا بچوں کے لیے فرء تعلیم کے ساتھ انکی مالی معاونت کر کے معاشرے میں غریب کو تعلیم کے مواقع فراہم کر رہے ہیں پرنسپل ادارہ حسینیہ ہمدانیہ ماڈل پبلک سکول اور دیگر سٹاف مے آ کر اس ادارے کو چار چاند لگا دیے۔

اور ادارے کی تعلیم و تربیت میں مزید نکھار لایا جس کے لیے سارا سٹاف بہت بہت مبارک باد کے مستحق ہے اس موقع پر پرنسپل ادارہ سید نصیر حسین ہمدانی کہ ہمارے پاس نہایت محنتی، تجربہ کار اور کوالیفائیڈ اساتذہ کرام کی ٹیم موجود ہے ۔ ہم طلبہ کے معیار تعلیم کر بڑھانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں اور ہمارے ہاں طلبا فکری و ذہنی اور اخلاقی و روحانی تربیت کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے کہ پیسہ کمانا میرا مقصد نہیں للہ نے بہت کچھ دیا ہے یہ ادارہ عوام کا ادارہ ہے میرا نہیں،عوام ادارہ بہتری کے لیئے مثبت تنقید بھی کرئے مگرحوصلہ شکنی نہ کی جائے عوام کے تعاون سے ہی اکے سکول کو چلایا جاسکتا ہے عوامی تعاون کے بٖغیر یہ ممکن نہیں ہے آخر میں رزلٹ انائونس کیا گیا ادرے کا رزلٹ 100فیصد رہا پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات وشیلڈزتقسیم کی گئی اس موقع پر استحکام پاکستان،مسلح افواج پاکستان،تحریک آزادی کشمیر اورشہداء پاکستان وکشمیر کے لیئے نے خصوصی دعا کی ۔