س*چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بطور ریٹرننگ افسر فارم 7 جاری کر دیا

اتوار 10 مارچ 2024 18:10

& اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2024ء) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بطور ریٹرننگ افسر فارم 7 جاری کر دیا،آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے، فارم 7محمود خان اچکزئی 181 ووٹ لے سکے،آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے 255 پنجاب سے 43 سندھ سے 58 ووٹ لیے،آصف زرداری نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے 8، بلوچستان اسمبلی سے 47 ووٹ لیے،محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ سے 119 پنجاب اسمبلی سے 18 سندھ سے تین ووٹ لیے،محمود خان اچکزئی نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے 41 ووٹ لیے،حتمی نتیجے سے ایوان صدر۔

(جاری ہے)

۔وزیراعظم ہاؤس۔پارلیمنٹ ہاؤس اور صوبائی اسمبلیوں کو بھی آگاہ کردیا گیا۔