oسعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

}امدادی سامان میں 9 ہزار شیلٹرز کیمپس اور 9 ہزار راشن بیگز شامل ؔمشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے،سعود ی سفیر،وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار تشکر

اتوار 10 مارچ 2024 18:10

7اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2024ء) سعودی عرب نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے بارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے گوادر میں بارش کے متاثرین کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا اعلان کیا، امدادی سامان میں 9 ہزار شیلٹرز کیمپس اور 9 ہزار راشن بیگز شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ گوادر اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے یہ سعودی عرب کی جانب سے تحفہ ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے اردو میں گفتگو کرتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا اور نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ سعودی اور پاکستانی عوام بھائی بھائی ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، گوادر کے بارش متاثرین کی امداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان فراہم کر رہے ہیں، گوادرمیں ریکارڈ بارش ہوئی، گوادر میں بارشوں سے بہت بڑی تباہی ہوئی ہے، تاہم گوادر میں طوفانی بارش کے متاثرین کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں، بلوچستان حکومت تملام چیلنجر کا مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے بھی آتے ہی گوادر کے لوگوں کو ریلیف دینا شروع کردیا ہے، وزیراعظم کے ہمراہ گوادر متاثرین سے ملے، گوادر میں کبھی اتنی بارشیں نہیں ہوئیں جتنی اس بار ریکارڈ کی گئی، اگلے 20 دن میں ایک ایک فشر مین کے نقصان کا ازالہ کریں گے، ماحولیاتی تبدیلی میں بلوچستان اور پاکستان کا کوئی حصہ نہیں لیکن اس کے باوجود ماحولیاتی تبدیلی اس وقت ہمارے لیے بھی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

10-03-24/--39 #h# پ*امریکہ میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ~پاکستانیوں نے 2.4ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا‘ اعدادوشمار #/h# wلاہور(آن لائن) امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلی8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.4ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے 2.050ارب ڈالر کے مقابلے میں5فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے میں امریکہ سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ فروری کے مہینے میں امریکہ سے ترسیلات زر کا حجم 287 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجنوری میں 283 ملین ڈالر تھا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں رواں سال فروری میں امریکہ سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 31 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال فروری میں امریکہ سے ترسیلات زر کا حجم 220 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو رواں سال فروری میں بڑھ کر 287ملین ڈالر ہو گیا۔