Live Updates

ن)پنجاب سمیت پورے ملک سے عدم استحکام کا خاتمہ ممکن بناکر تعمیر وترقی و خوشحالی اور استحکام کی راہیں بحال کریگی،زیشان نقوی

پیر 18 مارچ 2024 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئررہنما وسابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید زیشان علی نقوی نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کے دور میں قدم رکھ دیا ہے،حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا ہے جسے منفی پروپیگنڈہ سے سبوتاژ کرنے کی کوششوں کی بجائے حکومتی عملداری میں سب کو کردار ادا کرنا چاہئے یہی حب الوطنی کاتقاضا ہے،عوام کو اشیاء ضروریہ و خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو خوش فہمی ہے کہ وہ حق پر ہیں ، یہ سمجھتے ہیں کہ ہم کسی کو بھی خط لکھنے کے حق بجانب ہیں لیکن وہ ملک اور جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں،کیاآئی ایم ایف اور یورپی یونین کو خط ملک کیلئے سودمند ہیں ، آئی ایم ایف کے لکھے گئے خط کا جواب بھی آ چکا ہے،خط لکھنا ملک دشمنی ہے ملک دوستی نہیں،عوام نے ووٹ اس لئے نہیں دئیے کہ حکومت کو نہ چلنے دیں،عوام نے ووٹ مہنگائی بے روزگاری کے خاتمے کیلئے دیا، پی ٹی آئی اب مظلومیت کا بیانیہ بیچ رہی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنمازیشان نقوی نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) پنجاب سمیت پورے ملک سے عدم استحکام کا خاتمہ ممکن بنا کر تعمیر وترقی و خوشحالی اور استحکام کی راہیں بحال کرے گی،قائد عوام میاں نوازشریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف انقلابی اقدامات اٹھانے پر توجہ مبذول کروائے ہوئے ہیں،نوجوان ملک کا مستقبل اور بہترین سرمایہ ہیں انہیں اپنے پائوں پرکھڑا کرنے کیلئے تعلیم روزگارعلاج معالجہ ،زندگی کی بنیادی سہولیات وضروریات،انصاف کی فراہمی ہر سطح پر یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ نے کہاکہ موجودہ ملکی حالات2013ء جیسے ہیں اس وقت ملک میں18سی20گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی ،لاقانونیت عروج پر تھی، ملک مختلف بحرانوں اور عوام طرحطرحکے مسائل کا شکار تھی، ترقی کاکوئی نام و نشان تک نہ تھا مگر مسلم لیگ(ن) نے حکومت تشکیل دیتے ہی ملکی مسائل کے حل کی راہ ہموار کی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کی نئی مثال رقم کی۔

انہوں نے کہاکہ مریم نوازنے عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے کی ترقی کیلئے بہترین ترجیحات کا اعلان کیا ہے ، وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور وہ انشاء اللہ اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گی،ماضی میں مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں پاکستان مسلسل ترقی کررہاتھا اور اب بھی انشاء اللہ تعمیر وترقی و خوشحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا، اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر غیر جمہوری رویے کا اظہار کیا، جمہوریت میں بائیکاٹ نہیں بلکہ میدان میں رہ کر مقابلہ کیاجاتاہے،پی ٹی آئی کے دورمیں پنجاب کابیڑا غرق کیاگیاتھا،ہم امید کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے دوست اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات