Live Updates

ہمارے شہداءکے قاتل افغانستان میں ہوں تو پھر کارروائی کا حق رکھتے ہیں،خواجہ آصف

افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیںلیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوئی آکر ہمارے ملک میں کارروائی کرے اور ہم چپ بیٹھے رہیں،وزیر دفاع کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 19 مارچ 2024 10:47

ہمارے شہداءکے قاتل افغانستان میں ہوں تو پھر کارروائی کا حق رکھتے ہیں،خواجہ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مارچ2024 ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداءکے قاتل افغانستان میں ہوں تو پھر ہم کارروائی کا حق رکھتے ہیں، افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیںلیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوئی آکر ہمارے ملک میں کارروائی کرے اور ہم چپ بیٹھے رہیں ۔ڈان نیوز کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے آج افغانستان کی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے حوالے سے خواجہ آصف نے مزید کہا کہ افغانستان سے ہمارے بردرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں ہم چاہتے ہیں کہ دیگر پڑوسیوں کی طرح افغان بھی ویزہ لیکر پاکستان آئیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی)کو واپس لائے ۔خواجہ آصف نے گفتگو کے دوران اپنے الزام میں مزید کہا کہ جب یہ لوگ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو واپس لائے، تو 6 سے 6 ہزار کارندے ملک کی آبادی میں گھل مل گئے، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بھی بن گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مظاہرے کئے جارہے ہیں، قربانیاں دینے والوں کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جا رہا ہے، شہدا کی تضحیک ایک منصوبے کے تحت کی جارہی ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ریفرنس کی طرح نواز شریف کا کیس بھی دوبارہ سنا جائے۔ نواز شریف پارٹی کے تمام پالیسی فیصلے کررہے ہیں۔ہم الیکشن کے نتائج سے مایوس نہیں ہیں۔ وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف ہونے والی دہشتگردی کے ثبوت افغان حکام کے حوالے کئی بار کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پاک فوج نے پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حافظ گل بہادر گروپ اور کالعدم تحریک طالبان کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھااور افغان سرزمین پر موجود خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کیا تھا۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کیخلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں کالعدم ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر فضائی کارروائیاں کیں تھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات