Live Updates

جنرل (ر) باجوہ، فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کی تحریک پیش کروں گا، خواجہ آصف

منگل 19 مارچ 2024 12:08

جنرل (ر) باجوہ، فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کی تحریک پیش کروں گا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف، سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ اور سابق سربراہ آئی آئی ایس آئی جنرل فیض کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو واپس لائے۔ایک انٹرویومیںپاکستان کی جانب سے افغانستان کی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ شہدا کے قاتل افغانستان میں ہوں تو کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ چاہتے ہیں دیگر پڑوسیوں کی طرح افغان بھی ویزا لے کر آئیں، افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو پھانسی ریفرنس کی طرح نواز شریف کا کیس بھی دوبارہ سنا جائے، نواز شریف پارٹی کے تمام پالیسی فیصلے کررہے ہیں، نتائج سے مایوس نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نام لیے بغیر مبینہ طور پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں، قربانیاں دینے والوں کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جا رہا ہے، شہدا کی تضحیک ایک منصوبے کے تحت کی جارہی ہے۔

عمران خان، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور سابق سربراہ آئی آئی ایس آئی جنرل فیض کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو واپس لائے، 6 سے 6 ہزار کارندے ملک کی آبادی میں گھل مل گئے، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بھی بن گئیں، جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ، جنرل (ر)فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کی تحریک پیش کروں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات