آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی بازگشت

صدر مسلم لیگ (ن) شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ، پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین اور سابق وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان متحرک

منگل 19 مارچ 2024 13:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری ، اپوزیشن لیڈر نے حکومت کے اتحادی صدر مسلم لیگ (ن) شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ، پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین اور سابق وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان سے کہا ہے کہ وہ اسمبلی کا اجلاس از خود ریکوزیشن کرنے کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں ،تحریک انصاف کے اراکین جو اپوزیشن بنچز پر بیٹھے ہیں بھی اجلاس بلانے کیلئے دستخط کرکے دینے کو تیار ہیں تاکہ اسمبلی اجلاس میں محکمہ جنگلات کے 954 برطرف بیلداران ، ایم این سی اچ کے لگ بھگ سیکڑوں مردوخواتین اہلکاران اور سول سیکرٹریٹ کے دھرنا دیئے سیکڑوں ملازمین کی لگ بھگ 15دنوں سے جاریہ ہڑتالوں/دھرنوںپر اسمبلی میں بات کی جا سکے ،خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس عددی اکثریت ہوتی تو کبھی کی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی ہوتی ، آپ دونوں اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور سینئر ترین رہنما ہیں اگر آپ سنجیدگی سے ان ہڑتالی ملازمین کے موقف /مطالبات کے ساتھ دلچسپی رکھتے ہیں تو فوری طورپر اجلاس بلانے کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کرائیں ، اس معاملہ میں تحریک انصاف آپ کے ساتھ ہو گی کہ اس ماہ رمضان میں خواتین اپنے بچوں کے ساتھ ہڑتال پر بیٹھی ہیں ،ہمارے 954 بیلداران دھرنے دیئے ہوئے ہیں سیکرٹریٹ کے ملازمین بھی قلم چھوڑ ہڑتال پر ہیں ایسے حالات میں اسمبلیاں اسی لیے ہوتی ہیں کہ عوام کے مسائل /مطالبات کو زیر بحث لایا جائے ، محض مراعات ،تنخواہ ، پروٹوکول لینے کیلئے اسمبلیاں قائم نہیں ہوتیں ، آپ دونوں اتحادی جماعتوں کے پاس اتنی عدد اکثریت ہے کہ از خود آپ اجلاس بلا سکتے ہیں ،وزیراعظم نے تو اجلاس بلانا ہی نہیں ہے ، آپ تو بلا سکتے ہیں، اپوزیشن سمیت آپ دونوں اتحادی جماعتوں کا بھی فرض بنیاد ہے کہ ان ہڑتالی ملازمین کے دھرنوں، احتجاج کوختم کرنے ، ان کے جائز مطالبات کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار اسمبلی کے فورم پر بلوائیں ، اسمبلی میں جب بحث مباحثہ ہو گا تو حکومت کے ذمہ داران کو بھی حکومتی موقف اسمبلی فورم پر دینا پڑے گا، اسمبلی فورم ہی اس قسم کے مسائل کے حل کیلئے بہترین فورم ہوتا ہے ، تحریک انصاف کے ہم اراکین کو پوری امید ہے کہ آپ مسلم لیگ ن، پیپلزپرٹٰ جن کے اراکین کی تعداد اجلاس ریکوزٹ کرنے کیلئے پوری ہے آج ہی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کرا دیں گے تاکہ سپیکر اسمبلی اجلاس بلانے پر حکومت کی مرضی کے بغیر مجبور ہا جائے ، سپیکر بھی آپ کی حمایت سے ہی ہے ، اس لیے کوئی مشکل اجلاس بلانے میں نہ آئے گی، ہمیں پوری امید ہے کہ جب اسمبلی کا اجلاس ہو گا تو ان ہزاروں ہڑتالی ملازمین کے مطالبات کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا، اور یہ ہڑتالیں ، دھرنے ختم ہو جائیں گے ۔