مقبوضہ کشمیر ، مودی حکومت نے گزشتہ 5برس کے دوران 9آزادی پسند تنظیموں پر پابندی عائد کی

منگل 19 مارچ 2024 16:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی بھارتی حکومت نے گزشتہ پانچ برس کے دوران کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی حمایت کرنے والی 9آزادی پسند تنظیموں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے جماعت اسلامی، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، مسلم لیگ، تحریک حریت، مسلم کانفرنس، جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ، جموں و کشمیر پیپلز لیگ اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ پراس عرصے کے دوران پابندی عائد کی ہے ۔

ان آزادی پسند تنظیموں پر پابندی کا مقصد انہیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی حمایت جاری رکھنے سے روکنا ہے ۔