Live Updates

نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان

منگل 19 مارچ 2024 17:42

نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سعودی عرب اور اس کے بعد لندن روانہ ہونے کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔ اس دوران ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے کا امکان ہے۔ عید الفطر کے موقع پر نواز شریف سعودی عرب ہی میں ہوں گے، جس کے بعد ان کے سعودی عرب سے لندن روانہ ہونے کا امکان ہے، جہاں وہ اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی سعودی عرب روانگی کے لیے تاحال کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ ان کی سعودی عرب روانگی میں تاخیر سینیٹ جنرل الیکشن اور حسن نواز کے سسر کی بیماری کے باعث ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف کا بھی ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات