میرا ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی اختلاف نہیں، فیصل واوڈا

انقلاب لانے کے لیے ملکی سالمیت کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا،گفتگو

منگل 19 مارچ 2024 20:02

میرا ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی اختلاف نہیں، فیصل واوڈا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میرے اختلافات ایم کیو ایم لندن سے ہیں ،ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی اختلاف نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ انقلاب لانے کے لیے ملکی سالمیت کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا، انقلاب لانے کے بہت سے طریقے ہیں، جسٹس سسٹم کے ذریعے آپ انقلاب لا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے، بانی پی ٹی آئی مزید پریشانیوں میں پھنستے دکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے آزاد امیدوار فیصل واوڈا کے تجویز اور تائید کنندہ بننے پر پارٹی کے بعض رہنماوں میں تحفظات پیدا ہو گئے ہیں۔انہوں نے اس فیصلے پر پارٹی کی اعلی قیادت سے بھی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ایم کیو ایم کے ایک رہنما نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ ملکی حالات اور سیاسی معاملات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اختلافات ہونا جمہوری عمل کا حصہ ہے۔