سرینگر میں بھارتی پیرا ملٹری اہلکار نے خودکشی کرلی

جمعرات 21 مارچ 2024 11:43

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے آج خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار نے شہر کے علاقے حافظ باغ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی۔پیراملٹری اہلکار کی خود کشی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔