Live Updates

معیشت کی بہتری کیلئے ملک میں زراعت ایمرجنسی ڈیکلیئر کی جائے،گندم مہنگی ہوگی تو غریب ا?ٹا کیسے خریدے گا،کسان اتحاد کے سربراہ خالد حسین باٹھ

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:45

B اسلام ا?باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) کسان اتحاد کے سربراہ خالد حسین باٹھ نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے ملک میں زراعت ایمرجنسی ڈیکلیئر کی جائے،گندم مہنگی ہوگی تو غریب ا?ٹا کیسے خریدے گا،پنجاب حکومت ریلیف پیکج کے بجائے 44 ارب کا کسانوں کو سولر کی شکل میں ریلیف دیتی تو غریب کو سستا ا?تا مل سکتا تھا،کسانوں کو نظر انداز کرنا ملک دشمنی ہے،حکومت بیوروکریسی کے بجائے کسانوں کے ساتھ مل بیٹھ کر مشاورت سے فیصلے کرے،حکومت نے ہمارے جائز مطالبات نہ مانے تو دھرنا دینگے پر مجبور ہونگے اور پھر کسانوں کو روکنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار کسان اتحاد کے مرکزی صدر عمیر مسعود کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام ا?باد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،خالد حسین باٹھ کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں 84واں یوم پاکستان منایا جارہا ہے، 23مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے، ملک کو درپیش سنگین مسائل سیمتحد ہو کرہی نکلا جا سکتا ہے، مسلح افواج،سول انتظامیہ،پولیس نے ہماری قوم کی حفاظت،سلامتی اور خود مختاری کو یقینی بنایا ہے، تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 7 فوجی جوان شہید ہوگئے ،یہ سب میرے کسانوں کے بیٹے ہیں ،ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے ،ان شہیدوں کے اہل خانہ سے اظہارِ افسوس کرتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،پاکستان اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچار ہے اس کو صرف کسان ہی مشکلات سے باہر نکال سکتا ہے، پاکستان میں 70 سے 75 فیصد لوگ زراعت سے وابستہ ہیں، کسان کھاد بلیک میں خرید رہا ہے، انتظامیہ مافیا کے خلاف کچھ نہیں کر رہی، میرے کسان سے اس کی فصل حکومتی ریٹ سے ہی کم قیمت میں وصول کر لی جاتی ہے جو کہ نا انصافی ہے، حکومت کو چاہیے گندم کی فصل کاشت ہوتے وقت اس کا ریٹ مقرر کر دیا کرے،کسانوں کو گنے کا ریٹ بھی مناسب نہیں مل رہا ،کچھ ایسے اضلاع ہیں جہاں پچھلے سال کی پیمنٹ ابھی تک کسانوں کو نہیں دی گئی، ہم اجتجاج کرکے ملک کو مزید نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، حکومت اس پر خصوصی کمیٹی بنائے اور کسانوں کے بقایاجات کی ادائیگیاں کی جائیں،کھاد مافیا اپنی من مرضی کے ریٹ لگا کر کسانوں کو کھاد دے رہا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے ،فرٹیلائزر فیکٹریوں کو ریلیف دینے کی بجائے کسان کو ریلیف فراہم کریں، نہروں کی عرصہ دراز سے بھل صفائی نہیں ہوئی ،کروڑوں روپے فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں مگر نہری نظام پہلے سے بھی بد تر ہوتا جا رہا ہے،ایری گیشن کے محکمے میں سب سے زیادہ کرپشن ہے،مہنگی بجلی گندم مہنگی ہونے کی اصل جڑ ہے،حکومت ابھی تک اس بات کا فیصلہ ہی نہیں کر سکی کی اس سال گندم خریدنی کتنی ہے،کسانوں کو نظرانداز کر کے ملک دشمنی کی جا رہی ہے،حکومت بیوروکریسی کے بجائے کسانوں کے ساتھ مل بیٹھ کر مشاورت سے فیصلے کرے،حکومت نے ہمارے جائز مطالبات نہ مانے تو دھرنا دینگے پر مجبور ہونگے اور پھر کسانوں کو روکنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

23-03-24/--268 #h# ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹھہ پولیس کا منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی #/h# ٹھٹھہ( آن لائن) ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹھہ پولیس کا منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، کچی شراب، گھٹکا، مین پٴْڑی کے خلاف کاروائیوں کا آغاز،220 کلو چورہ سپاری، 500 پیکٹ گٹکا ماوا ایک کرولا کار ، سرکاری ک*ملازم کے جعلی ڈیوٹی کارڈ اور پولیس کیپ برآمد،گھٹکا مٹیریل سپلائر، جعلساز ملزم گرفتار، مقدمات درج،انچارج سی آئی اے پولیس ٹھٹھہ انسپکٹر ممتاز علی بروہی نے دوران سنیپ چیکنگ ،مکلی بائی پاس روڈ سوزوکی موٹرز شوروم کے قریب کامیاب کارروائی کرکے گھٹکا مٹیریل سپلائر،جعلساز ملزم راشد حسین ولد گل حسن سومرو کو جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی کرولا کار GSF-112 سمیت گرفتار کرلیا،پولیس نے کار کو حراست میں لیکر 220 کلو چورہ سپاری اور 500 پیکٹ گھٹکا ماوا برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ مکلی پر گھٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیے۔

گرفتار گٹکا مٹیریل سپلائر ملزم خود کو سرکاری افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے طور پر ظاہر کرتا تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے جعلی سرکاری ڈیوٹی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزم جعلی سرکاری نمبر پلیٹ گاڑی پر لگا کر اور پولیس کیپ پہن کر لوگوں سے جعلسازی اور دھوکہ دہی بھی کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ مکلی پے جعلسازی دھوکہ دہی کا الگ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے مزید ساتھیوں کو کھوج لگانے کے لئے مزید تفتیش جاری ہے پولیس کی کاروائیوں پر ٹھٹھہ ضلع کے عوام نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان انچارج سی آئی اے ممتاز علی بروھی اور پوری پولیس پارٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات