د* ملک میں بدامنی اور ڈاکو راج قائم، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان ہے
ش* آزمائے ہوئے حکمرانوں کا ذاتی مفادات کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں:سراج الحق جماعت اسلامی کی منزل صرف حکومت نہیں بلکہ اسلامی، خوشحال اور کرپشن فری پاکستان کی منزل کا حصول ہے
ہفتہ 23 مارچ 2024 21:10
(جاری ہے)
امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی رائو محمد ظفر، صوبائی سیکرٹری صہیب عمار صدیقی اور امیر ضلع علی وقاص ہنجرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سراج الحق نے کہا کہ موجودہ نظام سرتاپا ظلم ہے، اس نظام کی وجہ سے 99فیصد مسلمان دین پر مکمل عمل نہیں کر سکتے، عدالتوں میں فیصلے قرآن کے نہیں انگریز کے دیے گئے قانون کے مطابق ہوتے ہیں، سب سود کھانے پر مجبور ہیں، ہر جائز و ناجائز کام رشوت سے ہوتا ہے، معاشرہ اخلاقی انحطاط کا شکار، تعلیمی اداروں میں مخلوط نظام ہے، ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل قائم، حکمران انگریز کے وفادار ہیں انھوں نے کشمیریوں کو فراموش کردیا،ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے کیا گیا، ان کی وجہ سے ملک میں بدامنی اور ڈاکو راج قائم، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان ہے۔ انھوں نے کہاکہ فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، بچے بچیاں شہید کیے جا رہے ہیں، مساجد اور ہسپتالوں پر بارود کی آگ برسائی جا رہی ہے، لیکن اسلام آباد میں بیٹھے حکمران خاموش ہیں، 58اسلامی ممالک کے حکمرانوں میں کوئی ایک بھی صلاح الدین ایوبیؒ، محمد بن قاسمؒ اور سلطان محمود غزنویؒ موجود نہیں، غزہ جل رہا ہے، پونے دوارب مسلمانوں میں قبرستان کا سا سکوت ہے جہاں زندگی کی کوئی علامت نہیں۔ امیر جماعت نے کہا کہ نئی حکومت قائم ہو گئی، وزیراعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو بلایا اور طے ہوا کہ ہم آپس میں لڑتے رہیں گے، آئی ایم ایف پر اکٹھے ہیں، آئی ایم ایف کے قرضوں سے مزید مہنگائی مسلط کی جائے گی، نئے ٹیکسز لگیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوام کے لیے آواز اٹھا رہی ہے، ہم مشکل وقت میں قوم کی خدمت کے لیے موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی منزل صرف حکومت نہیں بلکہ اسلامی، خوشحال اور کرپشن فری پاکستان کی منزل کا حصول ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملک کو اس کی آزادی کا مقصد دلانے کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں، یوم پاکستان کے موقع پر ہم سب کو تجدید عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیز کو فرسودہ نظام سے نجات دلانی ہے۔ جماعت اسلامی اہل فلسطین و کشمیر کا مقدمہ پوری جرأت سے لڑ رہی ہے، جمعة الوداع کو پورے ملک میں اہل فلسطین کے حق میں یوم القدس منائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.