جان سے مارنا ہے تو مروا دیں لیکن ڈیل نہیں کروں گا
اڈیالہ جیل سے میری لاش تو جا سکتی ہے لیکن نواز شریف کی طرح ڈیل کر کے پاکستان سے باہر نہیں جاوں گا، عمران خان کا دو ٹوک اعلان
محمد علی ہفتہ 23 مارچ 2024 23:33
(جاری ہے)
جبکہ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے حال ہی میں ہوئی گفتگو کے دوران بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت چار پانچ ماہ سے زیادہ دیر نہیں چلے گی، میں ذہنی طور پر چار پانچ ماہ جیل میں رہنے کو تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی سے کوئی ناراضی نہیں انہوں نے معاملات حل کرانے کی پوری کوشش کی، میری طرف سے کوئی ایشو نہیں تھا دوسری طرف سے میرے نام پر کاٹا لگایا گیا تھا، ہمارے اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ اس لئے نہیں بنی ان کو پتا ہے کہ سیٹ اپ نہیں چلے گا۔ حکومت، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سب ایک ہیں، سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کتنا جھوٹا شخص ہے، فافن پلڈاٹ سمیت 5 رپورٹس کے باوجود الیکشن کمشنر بیٹھا ہوا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔مزید اہم خبریں
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.