بانی پی ٹی آئی سے تعلق سیاسی ہے اس میں قتل کی بات کہاں سے آئی رانا ثناء اللہ
16ماہ کی اتحادی حکومت نہ ہوتی تو آج پی ٹی آئی والے مقبول بھی نہ ہوتے، لیگی رہنما سال سے نواز شریف کو جانتا ہوں وہ حکومتوں پر مسلط نہیں ہوں گے،محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ اور محسن نقوی کو وزیر داخلہ لگانا حکومت کیلئے بہتر فیصلہ ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو
اتوار 24 مارچ 2024 13:40
(جاری ہے)
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حالیہ الیکشنز میں پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کو کروڑوں ووٹ پڑے اگر ایک دوسرے کے وجود کو برداشت ہی نہیں کرنا تو پھر تباہی ہے، وہ اپنی سوچ نہیں بدلیں گے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ 16ماہ کی اتحادی حکومت نہ ہوتی تو آج پی ٹی آئی والے مقبول بھی نہ ہوتے، اگر 16ماہ کی اتحادی حکومت نہ بنی ہوتی تو ہم آج دو تہائی اکثریت میں ہوتے،شہباز شریف کو اتحادی حکومت چلانے کا اچھا تجربہ ہے،شہباز شریف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو اب تک معاملہ تلخ ہوچکا ہوتا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں اپنے لیڈر کے موقف کے ساتھ کھڑا تھاکہ الیکشن میں ن لیگ کو سادہ اکثریت ملے گی،اس وقت نواز شریف کے خلاف کوئی کیس نہیں وہ آزاد شہری ہیں، نواز شریف عمرہ پر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 32سال سے نواز شریف کو جانتا ہوں وہ حکومتوں پر مسلط نہیں ہوں گے،ٹیم نواز شریف نے بنائی نہیں لیکن ٹیم سے متعلق نواز شریف سے مشورہ ضرور ہوا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ اور محسن نقوی کو وزیر داخلہ لگانا حکومت کیلئے بہتر فیصلہ ہے،محسن نقوی کو وزیر داخلہ لگانے سے حکومت کو داخلہ امور سے تقویت ملے گی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جو فیصلے کیے دانائی سے کیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.