نیلم، بارشوں ،برفباری متاثرین کو شہباز شریف کی طرف سے دی جانیوالی مالی امداد پہنچا دی گئی

پیر 25 مارچ 2024 21:40

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر میں فروری میں ہونیوالی بارشوں و برفباری کے متاثرین کیلئے دی جانیوالی مالی امداد نیلم کے متاثرین تک پہنچا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں فروری میں ہونیوالی بارشوں و برف باری کے متاثرین کیلئے وزیراعظم کی طرف سے دی جانیوالی مالی امداد نیلم کے متاثرین تک پہنچا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر راجہ عارف محمود نے برفباری ،بارشوں کے نتیجے میں فوت ہونیوالے جوانوں کے ورثاکو بیس لاکھ روپے، جزوی طور پر متاثرہ مکانات کیلئے فی کس ساڑھے تین لاکھ جبکہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکانات کیلئے فی کس مبلغ سات لاکھ روپے کے چیک ڈپٹی کمشنر آفس میں متاثرین کو دیئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام ہارون الرشید اعوان، افسر مال بشارت چوہدری، انچارج ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی محمد اختر ایوب، معاون ڈپٹی کمشنر آفس راجہ نعیم و دیگر بھی موجود تھے۔