Live Updates

اسمبلیوں میں زیادہ منتخب افراد ، زرداری خاندان ، شریف فیملی پر بازی لے گیا

آصف زرداری صدر ،صاحبزادے ،صاحبزادی اور بہنوئی رکن قومی اسمبلی جبکہ دو بہنیں رکن سند ھ اسمبلی ہیں

ہفتہ 30 مارچ 2024 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) ملک کی پارلیمانی تاریخ میں بیک وقت ایک ہی خاندان کے سب سے زیادہ افراد منتخب اسمبلیوں میں ہونے کے باعث زرداری خاندان شریف خاندان پر بازی لے گیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت آصف زرداری کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشست پر صاحبزادی آصفہ بھٹو کے بلا مقابلہ منتخب ہونے سے آصف زرداری خود بطور صدر مملکت، بلاول بھٹو ، آصفہ بھٹو اور بہنوئی منور تالپور ایم این اے جبکہ دونوں بہنیں ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور فریال تالپور ایم پی اے ہیں۔

دوسری طرف شریف خاندان کے وزیراعظم شہباز شریف ، نواز شریف، حمزہ شہباز شریف رکن قومی اسمبلی جبکہ مریم نواز وزیراعلی پنجاب ہیں۔یوں خاندان کے سب سے زیادہ افراد کے ایم این اے یا ایم پی اے منتخب ہونے کے لحاظ سے صدر زرداری کا خاندان پہلے جبکہ وزیراعظم شریف خاندان دوسرے نمبر پر ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات