Live Updates

ض* وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

ہفتہ 6 اپریل 2024 21:35

x ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔وزیراعظم کمرشل فلائیٹ کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئے۔پرواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے بچوں اور بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا، ان سے حال احوال پوچھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اراکین اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطائ اللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی موجود ہیںوزیراعظم مدینہ منورہ میں قیام کریں گے

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات