راج ناتھ سنگھ کے اعترافی بیان پر پاکستان کو عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنا چاہیے، را جہ پرویز اشرف

پاکستان کی وزارت خارجہ کو بھارتی وزیر دفاع کے اعترافی بیان کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانا چاہیے،سابق وزیراعظم

پیر 8 اپریل 2024 14:37

راج ناتھ سنگھ کے اعترافی بیان پر پاکستان کو عالمی عدالت انصاف سے رجوع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماراجہ پرویز اشرف نے پاکستانی شہریوں میں دہشت گرد کاررائیوں سے متعلق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو اس معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنا چاہیے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پاکستان دشمنی پر مبنی انتخابی مہم چلائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت کو بھارتی وزیر دفاع کے اعترافی بیان پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنا چاہیے۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت بھارت میں آئندہ عام انتخابات میںشکست کے خوف میں مبتلا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی ابھینندوں کو ناقابل فراموش سبق سکھانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کو بھارتی وزیر دفاع کے اعترافی بیان کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانا چاہیے۔