Live Updates

جلد انگلستان سے ایک پریس کانفرنس ہوگی اور وہ حکومت پر خودکش حملہ ہوگا

ہمارا تو مینڈیٹ چھینا گیا لیکن بڑا دھماکا ان صاحب پر ہوا جو چوتھی بار وزیراعظم بننے آئے تھے، نوازشریف کے ساتھ جو دھوکا ہوا وہ خود قوم کو بتائیں گے۔ رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی شہر یار آفریدی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 اپریل 2024 22:49

جلد انگلستان سے ایک پریس کانفرنس ہوگی اور وہ حکومت پر خودکش حملہ ہوگا
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 اپریل 2024ء) رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ جلد انگلستان سے ایک پریس کانفرنس ہوگی اور وہ حکومت پر خودکش حملہ ہوگا،ہمارا تو مینڈیٹ چھینا گیا لیکن بڑا دھماکا ان صاحب پر ہوا جو چوتھی بار وزیراعظم بننے آئے تھے، نوازشریف کے ساتھ جو دھوکا ہوا وہ خود قوم کو بتائیں گے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو پاکستانی قوم نے جب سب کو مسترد کردیا اور عمران خان کو سوچ کو قبول کیا تو فارم 47 ہوا، بیرسٹر تیمور81 فارم 47 کے متاثرہ لوگوں کے کیسز کو ہیڈ کررہے ہیں،۔

یہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین متنازع الیکشن ہوئے، پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ملک سے 45 سیٹیں نہیں جیتیں، پورے نظام کو الٹ دیا گیا، ووٹ کو عزت دو کا جنازہ نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

فیصلے اوپر سے آئیں گے اور یہ ان کی سوچ پر چلیں گے یہ حکومت میں ہیں اور عبرت کا نشان بننے جارہے ہیں۔ آپ نے 2 سیٹوں والوں کو بانٹنا شروع کردیا، حاتم طائی بنے ہوئے ہیں، یہ ملک تمہار ا ہے کسی اور کا نہیں ہے؟ ہم ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرچکے، آج میں ان کو کہنا چاہ رہا ہوں کہ ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے، رہی سہی کسرجو ملک کے ساتھ کررہے ہیں وہ نہیں کرنے دیں گے ہم سڑکوں اور تمام قانونی فورم پر بھی جائیں گے۔

70، 80 ہزار لیڈ کو شکست میں بدلا گیا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ سب سے بڑا دھماکا ان صاحب پر ہوا جو بڑی خوشی سے چوتھی بار وزیراعظم بننے آئے تھے،ان سب نے مل کر دھماکا کیا، انگلستان سے ایک پریس کانفرنس ہوگی اور وہ حکومت پر خودکش حملہ ہوگا، ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا الیکشن نوازشریف کے ساتھ جو دھوکا ہوا وہ قوم کے سامنے کھل کر آئے گا وہ خود بتائیں گے۔

پروگرام میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں سینیٹ کی 11سیٹیں خالی ہیں، یہ 11سیٹیں کب تک بھریں گی اور اگر یہ گیارہ سیٹیں نہیں فل ہوں گی تو پھر اسمبلیاں فعال نہیں ہوں گی بلکہ اسی طرح چلتی رہیں گی، الیکشن کے اوپر ہر بندہ ناراض تھا، مولانا فضل الرحمان سمجھتے پی ٹی آئی نے الیکشن چرایا، پی ٹی آئی سمجھتی انہوں نے الیکشن چرایا۔

جماعت اسلامی نے جواب دے دیا کہ ہم جیتی سیٹیں بھی نہیں لیں گے۔ ان سب چیزوں کو مدنظر رکھیں تو پی ٹی آئی نے کہا کہ اکثریت ہماری ہے تو ہم نے کہا کہ آئیں حکومت بنا لیں۔ جب پیپلزپارٹی نے ہمیں کہا ہم غیرمشروط سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں کئی جماعتیں تھیں جنہوں نے لسٹیں جمع کرائی ہوئی تھیں۔ پی ٹی آئی نے جب کہا ہم حکومت نہیں بنائیں گے تو آئینی بحران پیدا ہوا۔

دوسرا یہ ہوا کہ ایم ڈبلیوایم کی بجائے اس پارٹی میں انہوں نے ضم ہونے کا فیصلہ کیا جس نے لسٹیں جمع نہیں کرائی تھیں، پھر اس کے بعد آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ تاکہ اقتصادی بحران بھی پیدا ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ کون فیصلہ کرے گا کہ 2018 کا الیکشن ٹھیک تھایا 2024 کا الیکشن ٹھیک تھا یا پہلے کے الیکشن ٹھیک تھے؟یہ کہتے ہماری سب کی 45 سیٹیں تھیں ، سمجھ لو 45 نہیں صرف 4 تھیں، تو پھر حکومت بنا لیتے، آج سڑکوں پر آنے کی باتیں کررہے یہی مسائل پارلیمنٹ میں حل کرلیتے۔ ہمارا جی ٹی روڈ ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ہر جگہ سے صفایا ہوگیا، دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن ٹھیک نہیں ہوا تو کیسے ٹھیک کرنا ہے؟ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات