وزیراعظم کے دورہ کے دوران سعودی حکومت کی شاہی مہمان نوازی شاندارتھی ، رانا مشہود احمد خان

منگل 9 اپریل 2024 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے تین روزہ دورے کے دوران سعودی حکومت کی شاہی مہمان نوازی شاندارتھی ۔دورہ کے دوران پاکستان اور عالم اسلام کی سربلندی اور فلسطین وکشمیر کے مسلمانوں کے لیے ڈھیروں دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران سے سعودی حکومت کا تعلق دیرینہ ہے جو کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کی معراج ہے۔

دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان شا اللہ آنے والا وقت پاکستان کی خوشحالی کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی خزانے پہ بوجھ نہیں ڈالتے۔ اس دورے کا خرچہ بھی وفد کے ہر فرد نے اپنی جیب سے ادا کیا ہے اور کمرشل فلائٹ سے سفر کیا۔