وزیراعظم محمدشہباز شریف کاگورنر حاجی غلام علی کو ٹیلی فون،عیدکی مبارکباددی

گورنرپنجاب، سندھ اور بلوچستان کی بھی گورنرحاجی غلام علی سے ٹیلیفونک رابطہ، گورنر اور صوبے کی عوام کوعید کی مبارکباد دی

جمعہ 12 اپریل 2024 18:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) وزیراعظم محمدشہباز شریف نے عید کے پہلے روز گورنر خیبر پختونخواحاجی غلام علی کے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا اور گورنر کوعید الفطرکی مبارکباد دی۔ بعدازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے بھی گورنر حاجی غلام علی کو ٹیلیفون کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ، گورنر پنجاب اور گورنر بلوچستان نے اپنی جانب سے گورنر کو اور خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔گورنر حاجی غلام نے وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں صوبوں کے گورنرز کا شکریہ ادا کیا اور اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کیجانب سے عیدالفطر کی مبارکباد بھی پیش کی۔گورنرنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق اور تینوں صوبوں کے عوام کے ساتھ ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔