Live Updates

iکچھ بڑے ڈاکوؤں نے عوام کو مینڈیٹ بھی چور کر کے کرپٹ، غلام سیاستدانوں کے حوالے کر دیا لیکن یہ ظلم کا دئور زیادہ نہیں چلے گا مینڈیٹ کی چوری کے خلاف ہماری تحریک جاری ہے،حلیم عادل شیخ

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

ت*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) گلشن کے علاقے میں عید کے دن دوران ڈکیتی دو شہریوں کی ہلاکت کے الگ الگ واقعات، گلشن چورنگی کے قریب اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر سید تراب زاہدی کو قتل کیا گیا جبکہ کچھ روز قبل میجر سعد کو میں دوران ڈکیتی قتل کیا گیا تھا پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ تراب زاہدی اور میجر سعد کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچے حلیم عادل شیخ نے گلشن کے علاقے میں تراب زاہدی اور میجر سعد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا حلیم عادل شیخ نے دونوں خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کی اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما آغا ارسلان، ایڈووکیٹ نذیر اللہ محسود، انور مہدی، فیضان، کاشف زیدی و دیگر بھی موجود تھے۔

حلیم عادل شیخ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پرسوں رات گلشن اقبال میں ایک اندوناک واقعہ ہوا نوجوان تراب زاہدی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے گئے تھے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر قتل کر دیا سید تراب زاہدی کے تین معصوم بچے ہیں ان کا کیا قصور تھا اب ان کی کفالت کون کرے گا کراچی والے بانیان پاکستان ہیں حکومت وقت سے سوال کرتے ہیں کہ ان معصوم بچوں کا کیا قصور تھا جو ان کے والد کو چند پئسوں کے عیوض قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہ ماہ رمضان اور عید کے دنوں میں 23 افراد دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے قتل کر دیئے ہیں تین ماہ میں 65 افراد دوران ڈکیتی قتل کرہوچکے ہیں پولیس نے ایک بھی ڈاکو کو گرفتار نہیں کیا ہے اس وقت کراچی کو ڈکیتوں کے حوالے کر کر کے شہر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے پولیس انتظامیہ اور سندھ حکومت خود ڈاکوئوں کی سرپرست بنی ہوئی ہے ہے۔

اگر یہ اسٹریٹ کرمنل پولیس کو بھتہ نہ دیں تو یہ روڈ پر نہیں چل سکتے۔حلیم عادل شیخ نے کہا نوجوانوں کا کیا قصور تھا جسے گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا پولیس میں بھی ڈاکو بھرتی کر دیئے گئے ہیں 2024 میں جتنے بھی لوگوں کو شہید کیا گیا ان کے ورثا کی فوری مالی امداد کی جائے ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، لیکن یہاں ریاست سوتیلی ماں اور ڈائن بن چکی ہے ان متاثرین کی تکالیف بڑی ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا قوم عمران خان کے لیئے نکلی تھی ووٹ دیکر پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جتوایا لیکن کچھ بڑے ڈاکوؤں نے عوام کو مینڈیٹ بھی چور کر کے کرپٹ، غلام سیاستدانوں کے حوالے کر دیا لیکن یہ ظلم کا دئور زیادہ نہیں چلے گا مینڈیٹ کی چوری کے خلاف ہماری تحریک جاری ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہم آج مقتولین کے ورثا سے فاتحہ کرنے آئے ہیں دیر نہیں اللہ تعالیٰ سب ظالموں سے حساب لیں گے چیف جسٹس کراچی میں قتل و غارت کا نوٹس لیں عوام نے سندھ حکومت سے اعتماد ختم کر دیا ہے میجر سعد بھی ڈاکوں سے مزاحمت پر قتل کر دیا گیا کراچی میں بہت ہی افسوس ناک واقعات ہورہے ہیں تمام فوت شدگان کی مغفرت کے لئے دعاگو ہیں کراچی کے عوام کو لاوارث ہونے نہیں دیں گے۔ #
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات