وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے اعزاز میں کاروباری شخصیت جام اظہر ایوب پرتکلف عشائیہ

اتوار 14 اپریل 2024 15:45

سماہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے اعزاز میں معروف کاروباری شخصیت جام اظہر ایوب نے اپنی رہائش گاہ لدرہ جنڈی چونترہ میں پرتکلف عشائیہ دیا، جام اظہر ایوب کی رہائش گاہ آمد پر انکے صاحبزادے ایان اظہر، شکیل احمد و دیگر نے معزز مہمان گرامی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا شانداراستقبال کیا، تقریب میں کاروباری شخصیت چوہدری ذوالفقار علی،چوہدری منیر اللہ ایڈووکیٹ،صوبیدار چوہدری قربان حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف چوہدری پرویز اقبال،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد نصیر خان،چوہدری سلیمان یونس،چوہدری سہیل زبیر،چوہدری،تنویر صابر،ناصر شریف بٹ،ٹھیکیدار محمد سبحانی سمیت کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی،شرکا نے وزیراعظم کو حلقہ سماہنی کے مختلف عوامی مسائل سے آگاہ کیا، وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ تمام عوامی مسائل کو حل کیا جائے گا۔