لاپتہ شخص کی لاش سرینگرمیں دریائے جہلم سے برآمد

پیر 15 اپریل 2024 13:11

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) بھارت کےغیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں 8اپریل کو لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی لاش سرینگر کے علاقے شالہ ٹینگ کے قریب دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ شالہ ٹینگ کے علاقے مجہ گنڈ کے لوگوں نے خانقاہ معلٰی سرینگر کے فیاض احمد خان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد کی اور پولیس کو مطلع کیا۔انہوں نے کہا کہ لاش کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے معاملے تفتیش شروع کردی ہے۔