بھارتی پولیس نے سرینگر میں سوشل میڈیا صارف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

پیر 15 اپریل 2024 17:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ایک سوشل میڈیا صارف کے خلاف خواتین کے خلاف قابل اعتراض اوراشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ایکس (سابق ٹویٹر ) پر خواتین کے خلاف قابل اعتراض اوراشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے پر مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں سرینگر کے رعناواری تھانے میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔