قومی اسمبلی اجلاس

آصفہ بھٹو زرداری نے شور شرابے میں حلف اٹھا لیا ،کورم پورا نہ ہونے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

پیر 15 اپریل 2024 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نو منتخب رکن اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے شور شرابے میں حلف اٹھا لیا اپوزیشن کی جانب سے آصفہ بھٹو زرداری کے حلف کے دوران شور شرابے پر عبد القادر پٹیل نے اپوزیشن کو پوائنٹ آف آرڈر نہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کورم کی نشان دہی کر دی حکومتی اتحادی اور جمیعت علمائے اسلام کے اراکین نے بھی ایوان سے واک آؤٹ کیا کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا قومی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں دہشت گردی اور قدرتی آفات میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی گئی دعا مولانا عبدالغفور حیدری نے کروائی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نو منتخب رکن اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے حلف اٹھا لیا حلف کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان نعرے بازی کرتے رہے،فارم 47 والے نامنظور جبری سلیکشن جبری الیکشن نامنظور کے نعرے لگاتے گئے گیلری سے مہمانوں نے پیپلزپارٹی کے حق میں نعرے لگائے آصفہ بھٹو کے حلف لینے کے بعد فورا ایوان میں رجسٹرڈ پر دستخط کئے پیپلزپارٹی کے ارکان نے ٍڈیسک بجائے ایوان میں موجود گیلری میں موجود مہمانوں نے پیپلزپارٹی کے حق میں شدید نعرے لگائے ،اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اراکین آصفہ بھٹو زرداری کو ان کی نشت پر جا کر مبارکباد دیتے رہے ،مولانا عبدالغفور حیدری نے شہدائ مختلف حادثات اور آفات میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کرائی تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی درخواست پر بہاولنگر پولیس کے زخمی افسران کے لیے بھی دعا کرائی گئی مولانا عبدالغفور حیدری نے دوبارہ ایوان میں دعا کرائی عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ آج کوئی پوائنٹ آف آڈر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد عبدالقادر پٹیل نے کورم کی نشاندہی کردی۔جس کے بعد حکومتی ارکان ایوان سے چلے گئے سنی اتحاد کونسل (تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان بشمول اہوزیشن نے نعرے لگائے کہ بھاگ گئے۔عبدالقادر پٹیل. مولانا عبدالغفور حیدری کے پاس گئے اور ان کو ایوان سے جانے کا کہاجس کے بعد جے یو آئی کے ارکان بھی ایوان سے واک آؤٹ کرگئے ایوان میں 64ارکان ہیں ایوان کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔