نیشنل سپورٹس کونسل تشکیل دے کر وفاق اور صوبوں کو یکجا کیا جائے گا، وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو
پیر 15 اپریل 2024 21:50
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ کھیلوں میں گروہ بندی ختم کرنی چاہئے، سپورٹس بورڈ کی تنظیم نو کی ضرورت ہے ،ایک نیشنل سپورٹس کونسل تشکیل کے جائے گی جس کے ذریعے وفاق اور صوبوں کو یکجا کیا جائے گا۔
وفاق اور صوبوں کے تمام ادارے کی صلاحیتوں کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے، سپورٹس بورڈ کو پروفیشنل اور مایہ ناز لوگ چلائیں تو ہی یہ شعبہ بحال ہو سکتا ہے، ماجد خان، جہانگیر خان سمیت دس سے پندرہ بڑے کھلاڑیوں کو بورڈ میں شامل کیا جائے ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے نارووال سپورٹس منصوبہ تباہ کیا ،ڈھائی ارب صرف سپورٹس بورڈ کی وجہ سے لاگت بڑھی، سپورٹس بورڈ میں اوور انوائسنگ ہوتی ہے ،اب دوبارہ پیسے دوں گا لیکن اب کھانچے نہیں ہونگے ،ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میچ میں بھی رکاوٹیں ڈالی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں اب ٹاپ کوالٹی کی ہیومن ریسورس لائیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ 2025کو سپورڑٹس کا احیاء کا سال قرار دیا جائے ،2017-2018 میں نیشنل گیمز نے 7000-5000 کھلاڑیوں کو مختلف صوبوں سے اکٹھا کیا،ہمیں اسی سال سے نیشنل گیمز کی تیاریاں شروع کر دینی چائے ،سیف گیمز کی بھی بھرپور تیاری شروع کر دینی چائے ،پاکستان کی سافٹ امیج کا ایک موقع ملے گا اور عالمی سطح پر مقابلے کر سکتے ہیں یہ پوری دنیا کو دکھانا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ اس سال نیشنل انٹر شپ پروگرام شروع کی جائے تاکہ نوجوانوں کی بے روزگاری کو ختم کیا جائے ،نوجوانوں کو مختلف روزگار دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے،ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے ممالک نے اربوں ڈالرز انویسٹ کیے۔احسن اقبال نے کہا کہ صرف ممالک یہ چاہتے ہیں کہ وہ کھیلوں کے ذریعے اپنے ملک کو پروموٹ کر سکیں،ہمیں نیشنل انٹرنشپ پروگرام کو اس سال بڑے پیمانے پر لانچ کرنا ہوگا، احسن اقبال نے کہا کہ دنیا بھر میں ترقی یافتہ ممالک کی پہچان ان کی سیاحت ہیں۔ پاکستان میں ٹورزم کی ڈیویلپمنٹ میں بہت سکوپ ہے۔ملیشیا ، سنگاپور، ویتنام جیسے ملکوں نے سیاحت کے فروغ کے لئے کامیاب اقدامات لیے ۔پاکستان کو بین الاقوامی ٹورسٹ ڈیسٹینیشن بنایا جائے گا ،پاکستان صرف 700 ملین لیٹر دودھ ایکسپورٹ کرتا ہے، اسرائیل 13 ہزار ملین لیٹر دودھ ایکسپورٹ کرتا ہے، دنیا میں دودھ کی اوسطا ایکسورٹ 11 ہزار ملین لیٹر ہے، انڈیا میں اگرچہ گائو ماتا ہے لیکن بیف ایکسپورٹ میں وہ آگے ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ کوئی ملک ہمارا گوشت لینے کو تیار نہیں ہے،وفاقی حکومت کی کل آمدنی 7 ہزار ارب روپے ہے، اس سال پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی 8 ہزار ارب روپے کرنی ہے، پاکستان کو قرض کی ادائیگی ادھار پیسے لیکر کرنی پڑے گی۔سیکریٹری آئی پی سی ارشاد ندیم کیانی نے کہا کہ قومی سطح پر کھلاڑیوں کو پذیرائی نہیں ملتی ۔ سائوتھ ایشین گیمز اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے ،پہلے 2024 میں ہونی تھیں جو اب ممکن نہیں ،اب یہ گیمز 2025میں ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ابھی تک کوئی باڈی نہیں ہے ، پانچ سال سے فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات نہیں ہو رہے ، فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی بنائی ہوئی ہے ۔سیکریٹری آئی پی سی نے کہا کہ اسلام آباد گیمز کے نام سے گیمز منعقد کروانے کا فیصلہ کیاہے ، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن چیف ہیں۔سیکریٹری آئی پی سی نے کہا کہ طارق بگتی کو وزیراعظم نے صدر بنایا ، طارق بگتی کی فیڈریشن ہی قانونی فیڈریشن ہے ،شہلا رضا نے متوازی فیڈریشن بنا لی ہے ،شہلا رضا نے غیر قانونی طور پر کیمپ بھی انائونس کر دیا ہے ،طارق بگتی نے بھی اس حوالے سے کیمپ کا اعلان کیا ہے ،طارق بگتی ہی قانونی صدر ہاکی فیڈریشن ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.