Live Updates

ضمیر جاگتے ہیں تو کہا جاتا ہے یہ ذہنی مریض ہے،علی امین گنڈاپور

بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد جیل سے باہر ہوں گے، عمران خان عوام کو حقیقی آزادی دلانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے انہیں جعلی کیسز میں بند کیا گیا ہے،جیل کے باہر گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 16 اپریل 2024 12:57

ضمیر جاگتے ہیں تو کہا جاتا ہے یہ ذہنی مریض ہے،علی امین گنڈاپور
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل2024 ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے ضمیر جاگتے ہیں تو کہا جاتا ہے یہ ذہنی مریض ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد جیل سے باہر ہوں گے۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو حقیقی آزادی دلانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے انہیں جعلی کیسز میں بند کیا گیا ہے۔

ملک میں سب سے بڑا مینڈیٹ تحریک انصاف کو ملا، پی ٹی آئی سے مینڈیٹ چھین کر فارم 47 والوں کو دیا گیا، اور جب فارم 47 بنانیوالے نے اعتراف کیا تو وہ ذہنی مریض بن گیا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم قیادت کر رہے ہیں اس لیے بطور وزیرِ اعلیٰ معاملات انہیں سے چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ لوگ اپنی خواہش پر ملک کو چلائیں گے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماءعمر ایوب کا بھی کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کاسیشن بہت ضروری تھا، ہم نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے سیشن بلایا تھا لیکن بدقسمتی سے حکومتی اراکین ایوان سے بھاگ گئے تھے۔انہوں نے کہا تھاکہ ہمارے لوگ پابند سلاسل ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، ہم نے پشین میں محمود خان اچکزئی کی قیادت میں جلسہ کیا ۔ پشین میں جلسے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی تھی۔

ہم محب وطن لوگ ہیں اس ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ان کامزید کہنا تھاکہ چمن کے مقام پر ہزاروں افراد دھرنا دئیے بیٹھے ہیں، پاکستان کا شناختی کارڈ استعمال کرکے لوگ بارڈر پار جاتے ہیں، نگران حکومت نے پاسپورٹ لازمی قرار دیا اور نادرا ایک ایک لاکھ رشوت لے رہے ہیں جب کہ ہم کراچی، جنوبی، سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں پاکستان کے بالادستی کا پیغام دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات