محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی
منگل 16 اپریل 2024 23:29
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 16 اپریل کی رات کو بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور 18 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گاجس کے باعث بلوچستان میں 17 اپریل کی رات سے 19 اپریل کی صبح کے دوران گوادر، کیچ، اواران، چاغی، خاران، لسبیلہ، خزدار، قلات، نوشکی، مستونگ، جھل مگسی، نصیرآباد، سبی، ڈیرہ بگٹی، بار خان لائی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، زیارت، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل،بار خان میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر شدید و موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 17اپریل کی رات سے 19 اپریل کی صبح تک کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں و آندھی اور گھر چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ اثرات کے طور پر17 اور 18 اپریل کو شدید موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصا ًگوادر،کیچ،اواران اور قلات جبکہ 18سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،نیز18سے 21 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختو نخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔علاوہ ازیں آندھی، جھکڑ،ژ الہ باری، گرج چمک اور تیز بارش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکاراورکسان گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے معمولات ترتیب دیں جبکہ تیز بارشوں کے دوران سیاح حضرات غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.