
شیخوپورہ میں 5سیٹوں کے رزلٹ کو مینیج کرنے کیلئے 90کروڑ روپیہ خرچ کیا گیا
اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ 9، 10مئی کے لوگوں کی پیسے کیلئے سہولتکاری کی گئی، یہ اتنا پیسا تھا کہ پانچ سال شیخوپورہ پر خرچ کیا جائے تو پیرس بن جائے۔ مرکزی رہنماء پی ایم ایل این میاں جاوید لطیف کا انکشاف
ثنااللہ ناگرہ
منگل 16 اپریل 2024
22:50

(جاری ہے)
اگر میری قربانی کے باوجود ریاست اور قوم کو بھی فائدہ نہ پہنچے، غیرمقبول باتیں کرکے میری مقبولیت ختم کی جائے، پھر ریاست اگر تقاضا کرے کہ میں بول پڑوں تو پھر مجھے ریاست کیلئے کچھ سچ بولنا پڑے گا۔
6 ججز کے معاملے میں فریق بننے کا نوازشریف کا فیصلہ نہیں مگر جماعت میں 99فیصد سے بھی زائد لوگ چاہتے کہ نوازشریف فریق بنے، وجہ یہ ہے کہ 6ججز کا خط اور فیض آباد دھرنے کا فیصلہ اپنی جگہ ہے اس میں ایک ریفرنس فائل کروایا گیا تھا، اور کیا گیا ہے، پانچ وہ ججز جن کا ہم ذکر کرتے تھے تو ہمیں کہا جاتا تھا کہ آپ ان کے نام کیوں لیتے ہیں؟ان کے فیصلوں سے پاکستان ، قوم اور اداروں کو جو نقصان ہوا، ان کی کیوں نہیں تحقیقات ہونی چاہئیں؟کہ یہ فیصلے کن کے کہنے پر کئے گئے۔ فیض دھرنا سے متعلق اگر میں کہتا کہ میں نے فلاں کے کہنے پر کیا، تو مجھے گرفتار کرلیا جاتا، کیونکہ یہ اقرار جرم ہوتا، اس شخص نے اقرار کیا کہ میں نے کیا ہے لیکن کس کے کہنے پر کیا؟ ان کو بھی کٹہرے میں لائیں۔ شاہد خاقان عباسی سمیت سب کو لایا جائے ، اس کے وقت کے خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو بھی بلایا جانا چاہیئے۔ کمیٹی کا کام تھا کہ ان کو بھی انکوائری کیلئے بلاتے۔فیض حمید کو کوئی کلین چٹ نہیں دی گئی۔ میرا الیکشن ہارنا چھوٹا کیس ہے،ریاست کو خطرات ہیں، مجھے تکلیف ہے کہ ریاست میں انٹرنیشنل اسمگلرز ، زمین، منشیات، اسلحے اور گولڈ کے ہوں ، وہ فارن فنڈنگ میں ملوث ہوں، مال روڈ پراوسی کے دفتر میں5 سیٹوں کی ڈیل کریں اور اس کے بدلے بھاری رقم دیں،اور نوٹیفکیشن ان کیلئے لیا گیا جو 9 مئی کو اینٹ سے اینٹ بجانے میں ملوث تھے، ایک اسمگلر ڈیل کرواتا ہے، وہ طاقتور تھا، میں حلفاً کہتا ہوں کہ انتخابات میں نتائج میں ردوبدل کیا گیا ہے،الیکشن میں ہارجیت ہوتی رہتی ہے ، پاکستان میں عملاً شیخوپورہ میں پانچ سیٹوں پر ڈیل کرکے دکھا دیا گیا۔اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ 9، 10مئی کے لوگوں کو الیکشن میں پیسے کیلئے سہولتکاری کی گئی ، شیخوپورہ میں 5سیٹیں جتوانے کیلئے 90کروڑ روپیہ خرچ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
-
خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے
-
عمران خان کے بیٹوں نے اگر ویزہ اپلائی کیا ہے توٹریکنگ نمبر دیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
-
گلگت بلتستان میں 5اگست سے 7اگست تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
-
اپوزیشن میں ہوتے ہو تو "ووٹ کو عزت دو", حکومت میں آکر کہتے ہو میں بھول گیا
-
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی
-
شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے باوجود چینی سرکاری قیمت پر فروخت شروع نہ ہوسکی
-
کسان اتحاد کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کے وسائل نہ کسی نے مانگے، نہ کسی کو دئیے اور نہ کسی کو دیے جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.