پاکستانی معیشت پھر ترقی کی طرف گامزن ہو رہی ہی:ملک افضل کھوکھر

wآئندہ سال کے دوران ترقی کی شرح 2 فیصد سے 2.3 فیصد تک بڑھے گی

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

% لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے معاشی اشاریے بہتر پر ہونے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف کی رہنما ئی میں پاکستانی معیشت پھر ترقی کی طرف گامزن ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت معاشی پالیسیوں کے ثمرات نمایاں ہو رہے ہیں۔

بجلی کے نرخ اور مہنگا ئی کم ہونے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ آئی ایم ایف، ایشین ڈویلپمنٹ بنک سمیت بڑے عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی معاشی پالیسیوں کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 70 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبریاں منتظر ہیں۔آئندہ سال ان شائاللہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 12.2 فیصد ہونے کاا مکان ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار 20 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی۔ آٹے کے قیمت میں مارکیٹ انڈیکیٹرز کے مطابق مزید 300 روپے کمی متوقع ہے۔اکنامک اینڈ سوشل سروے آف ایشیا اینڈ پیسفک ریجن نے پاکستان کے معاشی اشاریوں کو بہترین قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ رپورٹ میں آئندہ مالی سال میں پاکستان کی اقتصادی ترقی تیزی سے آگے بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔پاکستان میں رواں اور آئندہ سال کے دوران ترقی کی شرح 2 فیصد سے 2.3 فیصد تک بڑھے گی۔