مقبوضہ جموں وکشمیر، نامعلوم مسلح افراد نے غیر کشمیری دکاندار کو ہلاک کردیا،بھارتی فوجیوں نے 2نوجوان گرفتار کر لیے

جمعرات 18 اپریل 2024 12:02

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک غیر کشمیری دکاندار کو گولیاں مار ک ہلاک کر دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے رہائشی راجہ شاہ کو ضلع کے علاقے بیچ بہاڑہ میں گولیاں مار دی گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوا ۔

اسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے واقعے کے فوراً بعد علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات تک جاری تھی۔ہلاک ہونے والا شخص دکاندار تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دریں اثناءبھارتی فوجیوں نے بیچ بہاڑہ میں ہی محاصرے اور تلاشی کی ایک اور کارروائی کے دوران دو نوجوان گرفتار کر لیے۔ فوجیوں نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے ان سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔