
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
پولیس نے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والی خاتون مریم کے خاندان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا
ساجد علی
جمعرات 18 اپریل 2024
16:00

(جاری ہے)
ادھر ملت ایکسپریس سے خاتون کے مبینہ طور پر گر کر جاں بحق ہونے اور پولیس اہلکار کی جانب سے تشدد کیس میں کانسٹیبل کے فون کی معلومات بھی حاصل کرلی گئی ہیں، جن سے پتا چلا ہے کہ 7 اپریل کو کانسٹیبل کا فون کراچی اور حیدرآباد کے درمیان رہا، منیر کے فون کی سم اس کی والدہ کے نام پر ہے، کانسٹیبل کے فون سے 19 فون کالز اور ایس ایم ایس ریکارڈ پر ہیں، منیر 8 اپریل کو کراچی واپس گیا، اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ ریلوے عبداللہ شیخ کا کہنا ہے کہ ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے خاتون پر تشدد کے کیس میں تحقیقات جاری ہیں، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
واقعے سے متعلق ریسکیو عملے کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 اپریل کو خاتون کے چلتی ٹرین سے کودنے کی رپورٹ ملی، پتا چلا کہ صبح ساڑھے 6 بجے چنی گوٹھ کے مقام پر خاتون ٹرین کی کھڑکی سے کودی اور خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، مذکورہ خاتون بچوں کے ہمراہ کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی، بچوں نے بتایا کہ خاتون پر جنات کا سایہ تھا، لوگوں کے روکنے کے باوجود خاتون نے کھڑکی سے چھلانگ لگائی۔ خاتون کے بھائی افضل نے کہا ہے کہ جاں بحق خاتون کا نام مریم اور تعلق جڑانوالہ کے چک 648 گ ب سے تھا، مریم 7 اپریل کو کراچی سے بذریعہ ملت ایکسپریس روانہ ہوئی، بہاولپور پولیس نے 8 اپریل کو بہن کی ٹرین سے گر کر ہلاکت کی اطلاع دی، ٹرین حادثہ سمجھ کر 9 اپریل کو گاؤں میں تدفین کردی لیکن ویڈیو وائرل ہونے پر بہن پر تشدد اور واقعے کے پس پردہ حقائق کا علم ہوا، پولیس اہلکار نے مریم پرتشدد کیا اور قتل کرکے لاش ٹریک پر پھینک دی، قتل کا مقدمہ درج کرنے کیلئے پولیس کو درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔ خاتون کے ساتھ موجود اس کے بھتیجے غالب حماد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اس وقت پھپھو کے ساتھ موجود تھا، وہ اونچی آواز میں ورد کر رہی تھیں، پولیس اہلکار نے شور مچانے پر اعتراض کیا اور تشدد شروع کردیا، پولیس اہلکار پھپھو کو ساتھ لے گیا اور ہمیں اگلے اسٹیشن پر اتارا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل خاتون اور بچے پر چلتی ٹرین میں پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی، اس واقعے کے بعد تشدد کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا، تاہم خاتون پر تشدد کرنے والا ریلوے پولیس اہلکار ضمانت پر رہا ہوگیا تھا بعد ازاں خاتون کی لاش ملی تھی۔مزید اہم خبریں
-
مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
-
خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے
-
عمران خان کے بیٹوں نے اگر ویزہ اپلائی کیا ہے توٹریکنگ نمبر دیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
-
گلگت بلتستان میں 5اگست سے 7اگست تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
-
اپوزیشن میں ہوتے ہو تو "ووٹ کو عزت دو", حکومت میں آکر کہتے ہو میں بھول گیا
-
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی
-
شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے باوجود چینی سرکاری قیمت پر فروخت شروع نہ ہوسکی
-
کسان اتحاد کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کے وسائل نہ کسی نے مانگے، نہ کسی کو دئیے اور نہ کسی کو دیے جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.