بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں بے انتہا جبر وستم کا نشانہ بنارہا ہے، حریت کانفرنس
جمعہ 19 اپریل 2024 23:00
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف مظالم کی انتہا کر دی ہے اور اس نے مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے کی آزادی کا حق مکمل طور پر سلب کر رکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو خوف ودہشت کا شکار کرنے کیلئے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ، بھارتی فورسز بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے انکے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کر رہی ہیں۔
ترجمان نے جیلوں میں نظر بند حریت رہنمائوں کارکنوں کی حالت زار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی اور دیگر کو بدترین جسمانی و ذہنی تشدد نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کئی رہنما دو دہائیوں سے بھی زائد عرصے سے جیلوں میں بند ہیںجن میںڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، غلام قادر بٹ، نذیر احمد شیخ، محمد ایوب ڈار، محمد ایوب میر، جاوید احمد خان، واحد احمد نائیکو، فیروز احمد ڈار، عبدالحمیدتیلی، محمد علی بٹ، طارق احمد متو، محمود ٹوپی والا، بشیر احمد پنوں، فیاض احمد، شرف الدین گجر، محمد اشرف پیر، عبدالغنی گونی، لطیف احمد واجہ، علی محمد کلی، خالد محبوب پھلوان، مقصود احمد بٹ ، فیروز احمد بٹ، پرویز احمد میر، محمد عباس وانی، فاروق احمد شیخ، عبدالمجید بابا اور فہد اللہ اور دیگر شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مسلسل نظر بندی اور بے انتہا جبر کے باوجود نظر بندوںکے حوصلے بلند ہیں اور وہ کشمیر کاز کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے عالمی ریڈ کراس کمیٹی ، ایشیا واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جیلوں میں بند کشمیریوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ ترجمان نے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.