
سینئیر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اطلاعات ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نےمیرپورخاص میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا
عبید اللہ کوری
ہفتہ 20 اپریل 2024
17:43
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی مشکلات میں مبتلا ہے اور اس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہر ممکن کوشش ہے عوام کو رلیف فراہم کرکے سستے اور بہتر ماحول میں سفری سہولیات فراہم کی جائیں مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عوامی خدمت کے 10 نکاتی ایجنڈے کی شروعات کا آغاز کر دیا ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کے مطابق اپنے کام کی شروعات کی ہےآج میرپورخاص کی عوام کے ساتھ ساتھ سندھ صوبے کے لیے اہم دن ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کے دیرینہ مسائل کوحل کیا ہےصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بدقسمتی سے چند بے وقوف اور نفرت کی سیاست کرنے والوں نے اس ملک کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی کاوشوں سے کراچی ، لاڑکانہ ، سکھر ، حیدرآباد اور اب میرپورخاص میں پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد سندھ کے ہر ضلع میں پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے گا اور کہا کہ کراچی میں سب سے پہلے خواتین کے لیے پنک بس سروس کا آغاز کیا گیا جو سہولت یورپ ، کئنیڈا اور دیگرترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں ہے اور مزید جلد سندھ بھر کے دو روٹ میں پنک بس سروس کا آغاز کیا جائے گا اور کہا کہ یہ اعزاز بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو جاتا ہے کہ کراچی میں سب سے پہلے ای وی الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا شرجیل انعام میمن کہا کہ مہنگائی ، پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پیپلز بس سروس کے حکومت سندھ کی جانب سے عوام کو سستے سفری فراہم کرنے کے لیے سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر اور سستی سفری سہولیات فراہم ہو سکیں ، سینئیر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے عوام کو بہتر اور سستی سفری سہولیات کا مرحلہ ابھی جاری ہے جس میں پہلے مرحلے میں پنک ، ای وی اور ریڈ بس سروس کے بعد اب اورینج بس سروس ، یلو بس سروس ، انٹرا سٹی اور انٹر سٹی بس سروس کی سہولت کا آغاز اس سال کیا جائے گا تاکہ شہروں کو آپس میں جوڑا جا سکے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی و دیرپا منصوبوں جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا جو ناقابل تسخیر پروگرام بن چکا ہے اور کہا کہ پی پی پی کی حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر تعمیر کروائے جا رہے ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کو مفت پکا ہوا کھانا اورراشن بھی تقسیم کیا گیا اور کہا کہ وزیر اعلی سندھ اور صوبائی حکومت کی ترجیحات میں ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی دلوائی جائے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے میرپورخاص کی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اب آپ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بہتر سفری سہولت فراہم کرنے والی بسوں کی حفاظت کریں اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میر طارق ٹالپر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے میرپورخاص کے شہریوں کے لیے پیپلز بس سروس کا آغاز کرکے شاندار تحفہ دیا ہےاس موقع پر ايم پي ايزحاجی نور احمد بھرگڑی ، ہری رام کشوری لال، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن ، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی ، ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت ،میئر عبدالرؤف غوری ، ڈپٹی مئیر سمیرا بلوچ ، سابقہ ایم پی اے نصرت سلطانہ خواجہ ، ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید سونہارو جسکانی، ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری ، پی پی ضلعی جنرل سیکرٹری میر حسن دھونکائی، ، ٹاؤن چئیرمین سید خادم حسين شاہ سید شازل شاہ ، پی پی عہدیداروں ، متعلقہ محکموں کے افسران ،صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد موجودتھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ سندھ حکومت اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی کوششوں سے میرپورخاص کے شہریوں کو بہتر اور سستی سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہے جو خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے میرپورخاص کی عوام کے دیرینہ مطالبہ پیپلز بس سروس فراہم کرنے کا کیا گیا وعدہ آج پورا کر دیا ہے .
انہوں نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کیا کہ وہ میرپورخاص کی خواتین کے لیے میرپورخاص سے حیدرآباد تک پنک پیپلز بس سروس کا بھی آغاز کیا جائے اور کہا کہ پہلے مرحلے میں انٹرا سٹی بس سروس کا آغاز ہو چکا ہے اس لیے مزید آؤٹ آف سٹی سفری سہولت کے لیے بھی پیپلز بس ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے . تقریب سے ایم پی اے ہری رام کشوری لال، حاجی نور احمد بھرگڑی ، پی پی عہدیدار میر حسن دھونکائی ، سول سوسائٹی کے شہزادو ملک نے بھی میرپورخاص میں پیپلز بس سروس شروع کرنے پر سندھ حکومت اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات و ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ خواتین کے لیے بھی پنک بس سروس کا آغاز کیا جائے .
مزید مقامی خبریں
-
افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
سیرتِ مصطفیؐ کا پیغام اتحاد و اخوت اور خیر خواہی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
-
گلبرگ لاہور میں وکلا برادری کا گرینڈ ناشتہ، بار الیکشن مہم میں نئی سرگرمی
-
لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح
-
چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے تدارک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب
-
جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
-
پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
-
ریزلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان' مہم: بلوچستان سے اتحاد، شمولیت اور قومی یکجہتی کا پیغام
-
پولیس افسران کا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.