کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا آئی ٹی مارکی کا دورہ

گورنر سندھ کا آئی ٹی اینی شیٹو طالب علموں کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر،نواب شاہ،میرپور خاص،لاڑکانہ اور سانگھڑ میں آئی ٹی کورسز کا آغاز کیا جائے گا، گورنر سندھ

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:34

کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا آئی ٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آئی ٹی مارکی میں ہونے والی کلاسز کا دورہ کیا۔ طالب علموں نے دونوں صوبوں کے گورنرز کو اپنے درمیان دیکھ خوش گوار حیرت کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب نے طالب علموں سے آئی ٹی کورسز کی تفصیلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر،نواب شاہ،میرپور خاص،لاڑکانہ اور سانگھڑ میں آئی ٹی کورسز کا آغاز کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی کلاسز میں داخلہ کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ گورنر پنجاب نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے اس انتہائی اہم اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کا آئی ٹی اینی شیٹو طالب علموں کے لئے گیم۔چینجر ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :