
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی قیادت میں اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل
ہفتہ 20 اپریل 2024 23:01
(جاری ہے)
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں ،آزادکشمیر کے عوام کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں گے،اختیار خالصتا ًاللہ پاک کی جانب سے کسی بھی شخص کو تقویض کیا جاتا ہے،یہ ذمہ داری اس مالک کائنات کی طرف سے ہوتی ہے وہ جب تک چاہے دیتا ہے اور جب چاہتا ہے چھین لیتا ہے،پاک فوج کے موجودہ سپہ سالار تحریک آزادی کشمیر سے جو جذباتی وابستگی رکھتے ہیں اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مالک سے چھ ماہ مانگے تھے اب تو سال ہو گیا ہے،مافیاز کا خاتمہ کر دیا ہے آج کوئی طاقتور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی جرات نہیں کر سکتا،مخلوق خدا کی خدمت کی نیت ہونی چاہیے اللہ پاک راستے کھول دیتا ہے،مہاجرین کیلیے زمین کا پی سی ون 30 جون سے پہلے ہو جائے گا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر میں بھارتی ٹاؤٹوں کو آہنی ہاتھوں سے کچل دیا جائے گا،سیاسی کارکنوں کی تقریروں پر اب عوام اتنا غور نہیں کرتے کیونکہ ان کا اعتماد سیاسی نظام سے اٹھتا جا رہا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہم نے تمام مافیاز کا خاتمہ کر دیا ہے اور اسمبلی ممبران کی عزت و توقیر کو بحال کیا ہے،ریاست کی طاقت کے آگے کوئی طاقتور اور مافیا کھڑا نہیں ہو سکتا۔چوہدری انوارالحق نے کہا کہ جب آپ ایک دفعہ سمجھوتہ کرتے ہیں تو پھر کمپرومائز کرتے ہی چلے جاتے ہیں،اس وقت تک 60 فیصد بجٹ خرچ ہو چکا ہے اور اللہ کے فضل سے اسمیں شفافیت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آزادکشمیر میں سڑکوں کی تعمیر ،سوشل سیکٹر پروگرام اور برقیات ،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی گئی ہے،8 ارب کے خسارے کو کم کر ایک ارب روپے کیا گیا،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حاضری کو یقینی بنایا گیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزادکشمیر کے دس ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں دن بدن بہتری آ رہی ہے،آزادکشمیر میں عوام کو حکومت سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ 20 ارب سے زیادہ سبسڈی خوراک کی مد میں دی جا رہی ہے،آزادکشمیر میں سستی بجلی کی مد میں سبسڈی فراہم کی جارہی ہے،پانچ میونسپل کارپوریشنز میں صاف پانی کی مد میں سوا تین ارب سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ۔چوہدری انوارالحق نے وزیر حکومت جاوید بٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔وزیر حکومت جاوید بٹ نے کہا کہ الحمد للہ آج ہماری اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہوا،جس طرح وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ایک سال مکمل کیا ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی،،بیوروکریسی کو ٹھیک کیا ،دفاتر میں بائیو میٹرک نافذ کیا ،کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ دیا اور گڈ گورننس کو فروغ دیا۔وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے وزیراعظم کو کانگڑی کا تحفہ دیا۔وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت میں حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے،وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے ساتھ بہترین لیزان قائم کیا۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.