حیدرآباد،ڈگری کے رہائشی ساٹھ سالہ شخص کو کینسر کے مریض مزدور بیٹے کی صدر پاکستان سے سرکاری خرچ پر علاج کرانے اورمالی مدد کی اپیل

اتوار 21 اپریل 2024 20:20

ذ*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) ڈگری کے رہائشی ساٹھ سالہ شخص کو کینسر کے مریض مزدور بیٹے کی صدر پاکستان سے سرکاری خرچ پر علاج کرانے اورمالی مدد کی اپیل گوٹھ زئنوخان ڈگری کے رہائشی مزدور درمشی پجانونے اپنے والد ساٹھ سالہ شبو پجانو کے علاج کے لئے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس کے والد شبو کو ڈاکٹرز نے کینسر بتایا ہے جس کے باعث وہ سول اسپتال میں زیر علاج ہے لیکن یہاں اس کی حالت بہتر نہیں ہورہی گذشتہ چار ماہ سے وہ یہاں علاج کرارہے ہیں اس نے بتایا کہ میں خود سات سو روپے یومیہ کا مزدور ہے والد کی بیماری کے باعث کام بھی متاثر ہے جبکہ گھر کا گذارا بھی مشکل ہوچکا ہے پیسے نہ ہونے کے باعث والد کا نجی اسپتال میں علاج بھی نہیں کراسکتے سخت مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی سے اپیل کی میرے والد کا ملک کے کسی اچھے نجی اسپتال میں سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے اور ان کی جان بچائی جائے جبکہ موجودہ صورتحال میں اس کی مالی معاؤنت کرکے گھر میں فاقہ کشی کی صورتحال کا خاتمہ کیا جائے ۔