سرینگر میں کئی مقامات پراین آئی اے کے چھاپے

پیر 22 اپریل 2024 11:51

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے ا ین آئی اے نے سرینگر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر سرینگر شہر میں کم از کم نو مقامات پر چھاپے مارے۔ چھاپوں میں ان لوگوں کو نشانہ بنایاگیا جوتنازعہ کشمیر کے حل ، امن اورآزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ چھاپے پہلے سے درج ایک جھوٹے کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔