وزیرصحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرڈاکٹرنثار انصر ابدالی کی سیاسی رابطہ مہم جاری

یونین کونسل دھنہ کے علاقے کوہمر گوجراں سے مختلف خاندان ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کے قافلے میں شامل ہوگئے

منگل 23 اپریل 2024 14:11

کوٹلی/کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی سیاسی رابطہ مہم جاری۔ یونین کونسل دھنہ کے علاقے کوہمر گوجراں سے مختلف خاندان ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ شامل ہونے والوں میں حاجی محمد فاضل، حاجی محمد لیاقت، چوہدری عبداللہ، چوہدری محمد رفیق، چوہدری لعل، محمد شوکت، چوہدری محمد طارق، ربنواز سواریہ، اظہر اکبر،سلیمان زمان، عباس حسین چوہدری،اورنگزیب امام دین،بابو سائیں، منور حفیظ، چوہدری قادر حنیف،استاد خان، محمد یعقوب،خادم مٹھو، محمد سلیم چوہدری،اسد سلیمان، اسامہ نثار اور دیگر بھی شامل ہیں وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی جب کوہمر حاجی محمد فاضل کی رہائش گاہ پر پہنچے تو اہلیان کوہمر گوجراں نے شاندار انداز میں خوش آمدید کہا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل دھنہ عمران مقصود ایڈووکیٹ نے انجام دئیے تقریب سے حاجی محمد فاضل، چیرمین زکوٰة ضلع وسیم مصطفائی ایڈووکیٹ،چوہدری شاہد کریم، نوید احمد بانٹھ، چیرمین زکوات یونین کونسل دھنہ چوہدری شریف، ڈسٹرکٹ کونسلر ڈاکٹر محبوب، چوہدری تنویر رانجھا اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور وزیر حکومت کی شاندار کارکردگی کو سراہا وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور کہا اہلیان کوہمر آپکے جوش و جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں آپ نے اتنے خراب ترین موسم میں میرا استقبال کیا آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا آپکی تمام محرومیوں کا ازالہ کروں گا الیکشن سے پہلے جب میں یہاں کوہمر آتا تھا تو اکثر کہا کرتا تھا پہاڑوں اور میدانوں کی دوستی سمندر سے گہری اور پہاڑوں سے اونچی ہے میں کہا کرتا تھا پہاڑوں اور میدانوں کے فرق کو ختم کرنے کے لئے سیاست میں آیا آج اپنے تقریبا تین سالہ دورے اقتدار میں یہ ثابت کیا یہی وجہ ہے آج یکے بعد دیگرے میدانی بیلٹ کی طرح پہاڑی بیلٹ سے لوگوں سے کا اعتماد مجھے حاصل ہے پہاڑی بیلٹ کے لوگوں کے مسائل حل کروں گا اہلیان کوہمر آپ نے آج جو فیصلہ کیا اس پر آپ کو سلام پیش کرتے ہوں اہلیان کوہمر یہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے وزیر بن کے آیا ہوں مجھے اپنے کام بتائیں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

آخر میں وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔