چھتر کلاس کلیاں،تیزرفتار مہران سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی،دو افراد زخمی

بدھ 24 اپریل 2024 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) چھتر کلاس کلیاں کے قریب تیز رفتار مہران سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا کر حادثے کا شکار جبکہ جہلم ویلی چکار شاہراہ سدھن گلی روڈ پر پوٹھی شیخ شفیق کی رہائش گاہ کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ ڈرائیور کی غفلت کیوجہ سے بے قابو ہو کر حفاظتی جنگلے پر بیٹھے دو افراد پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں سلیم شیخ سکنہ شاہکوٹ اور محمد بشیر سکنہ راولپنڈی شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جنہیں رورل ہیلتھ سینٹر چکار میں ابتدائی امداد کے بعد مظفرآباد ریفر کردیا گیا.ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ایس ایچ او تھانہ پولیس چکار راجہ پرویز احمد نے کیری ڈبہ حادثہ واقع کا تھانہ پولیس چکار میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔کیری ڈبہ کیو ایس 863 کا ڈرائیور باغ کھرل ملدیالاں سے بتایا جاتا ہی.چکار پولیس نے کیری ڈبہ اپنی تحویل میں لے کر ضابطہ کی کارروائی شروع کردی۔کیری ڈبہ حادثہ میں زخمی ہونے والے دونوں افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے شیخ کبیر نامی شخص کے گھر آئے ہوئے تھے۔کیری ڈبہ حادثہ میں سلیم شیخ سکنہ شاہکوٹ چکار کا بازو جبکہ راولپنڈی سے آئے مہمان محمد بشیر کے دانت ٹوٹ گیے اور چہرے پر شدید زخم آئے معجزانہ طور پر دونوں زخمی بچ گئے۔