بھارتی فوجیوںکا ضلع بانڈی پورہ کے جنگلاتی علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن

جمعرات 25 اپریل 2024 15:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ضلع بانڈی پورہ کے جنگلاتی علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر رکھا ہے جس دوران فوجی آس پاس کی آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آپریشن حصہ لینے والے بھارتی فوجی، پیراملٹری اور پولیس اہلکارجنگلاتی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

بھارتی پولیس نے شوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ یہ آپریشن نامعلوم مسلح افراد کیطرف سے بانڈی پورہ کے علاقے آرا گام کے رینجی جنگلاتی میں فوجیوں پر حملے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں ہیلی کاپٹروں کابھی استعمال کیا جارہا ہے جبکہ مزید فورسز اہلکار علاقے میں پہنچا دیے گئے ہیں۔آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔