سانحہ کے ایف سی ایک سوچی سمجھی سازش ہے ،محمد طاہر کھوکھر

پس پردہ پلان کچھ اور ہیں عوام کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے،سابق وزیر

جمعرات 25 اپریل 2024 16:16

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ ، محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ سانحہ کے ایف سی ایک سوچی سمجھی سازش ہے ،جس کے پس پردہ پلان کچھ اور ہیں عوام کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے ، سازش کے تحت مسجد ،مدرسہ اور علماء کرام کو بدنام کیا گیا ، علماء کرام کی پگڑیاں اچھا لی گئی ہیں ۔پوری ریاست سمیت دنیا بھر میں میرپور کے عوام کی جان بوجھ کر نہ صرف تذلیل کی بلکہ مسجد اور مدرسہ کا تقدس پامال کیا گیا ،علماء کرام کو بد نام کیا گیا ، شر پسند عناصر نے اپنی زاتی مفادات اور زاتی فائدے کے لیئے شہر کو داو،ْ پر لگایا ، جب کہ اس کے ر پس پردہ حقائق کچھ اور ہیں سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ ، محمد طاہر کھوکھر ، قاری خورشید،راجہ خالد ودیگر ارکین ،کے ایف سی کیس میں بے گناہ قرار دیئے جانے والے لوگوں کی لسٹ جاری کی جائے ان لوگوں کو اتنے دن تھانے میں بند کر کے ٹارچر کیا گیا اس کا زمہ دار کون ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے علامہ اعجاز قادری کو قربانی کا بکرا بنایا سارے واقعے کا ملبہ علامہ اعجاز پر ڈال کر اپنی نااہلی کو چھپایا گیا اور بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا اس سانحہ کی ایف آئی آر میں علامہ اعجاز کا نام سرے سے شامل ہی نہیں اور نہ ہی وہ اس میں شامل تھا انتظامیہ کو سب کچھ معلوم تھا کہ حالات خراب ہوں گے تو پھر جلوس کے آگے پیچھے دو گاڑیاں جلوس کو پروٹوکول کے ساتھ کے ایف سی تک لے کر گئی راستے میں کیوں نہیں روکا گیا مختلف علاقوں سے آئے اس جلوس کو روکنے کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے معاملے کو انتظامیہ کی ناکامی ہی کہا جا سکتا ہے وااقع کے بعد سب نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ۔

چوہدری معصوم ، مفتی وسیم رضا،راجہ شہزاد۔وزیراعظم آزاد کشمیر اس سارے واقعے کی غیر جاندارنہ تحقیقات کروائیںاس آڑ میں کون کون سے لوگ آپس میں رابطے میں رہے ہیں اور کس کس کا فائدہ ہوا ۔ بے گناہ لوگوں کو ٹارچر کیا گیا ان پر ظلم کیا گیا شریف اور بے گناہ لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا۔اصل کردارمنظر عام سے ہٹا دئے گئے،کس وجہ سے اتنا بڑا سانحہ ہوا اور میرپور میں ہنگامے ہوئے،میرپور شہر کو جلایا گیا،بے گناہ لوگوں پر تشدد کیا گیا،بے گناہ لوگوں کو پابند سلاسل کر کے ٹارچر کیا گیا،لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا اس کی زمہ دار انتظامیہ ہے جو سب جانتے ہوئے بھی میرپور جلا عوام کو ٹارچر کیا گیا بے گناہ لوگوں کو جیلوں مین بند کیا گیا ۔

میرپور شہر میں بد امنی جامع مسجد و مدرسہ کے علاوہ علماء کرا م کے خلاف سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، سانحہ کے ایف سی کے اصل کردار بے نقاب کرنے اور مسجد و مدرسہ اور علماء کرام کے کے خلاف ہونے والی بیرونی اور اندرونی سازشی عناصر کو عوام جان چکے ہیں۔مسجد مدرس کا تقدس اور علماء کرام کی پگڑیاں اچھالنے والوں اور میرپور کے حالات کو خراب کرنے ، کردار کشی کرنے والوں بے نقاب کریں گے۔مسجد ، مدرسہ اور علماء کرام کے خلاف سازشوں کی مذمت کرتے ہیں ، حکومت اصل کرداروں کو کٹہرے میں لائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے جنہوں نے مسجد اللہ کے گھر کا تقدس پامال کیا ، علماء کرام کو بدنام کیا گیا ۔