صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی ملاقات

جمعرات 25 اپریل 2024 18:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023 پیش کی، انہوں نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کے ہمراہ سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان اورالیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود بھی موجود تھے۔